hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 85

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

85
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الصُّوْرِ قَدِ الْتَقَمَهُ ، وَأَصْغَى سَمْعَهُ وَقَنَى جَبْهَتَهُ، يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ بِالنَّفْخِ» ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: " قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ (رواه الترمذى)
ابو سعید خدری سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”میں کیونکر خوش اور بے غم ہو کر رہ سکتا ہوں ، حالانکہ واقعہ یہ ہے ، کہ صور والا فرشتہ صور کو اپنے منہ میں لئے ہوئے ہے ، اور اپنا کان اس نے لگا رکھا ہے اور اس کی پیشانی خمیدہ اور جھکی ہوئی ہے ، وہ انتظار کر رہا ہے کہ کب اس کو صُور کے پھونک دینے کا حکم ہو ، اور وہ پھونک دے ، (یعنی جب مجھے اس واقعہ کا علم ہے ، تو میں کیسے اس دنیا میں اطمینان سے اور خوشی سے رہ سکتا ہوں)“ صحابہؓ نے عرض کیا : ”یا رسول اللہ! تو ہمیں آپ کا کیا حکم ہے ، (ان کا مطلب یہ تھا ، کہ جب معاملہ اتنا خطرناک ہے ، تو ہماری رہنمائی فرمائیے ، کہ قیامت کی ہولناکیوں اور سختیوں سے بچنے کے لئے ہم کیا کریں؟) “ آپ نے ارشاد فرمایا : کہتے رہا کرو “حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ” ۔ (ترمذی)