hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 98

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

98
Maarif ul Hadith
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي بَعْضِ صَلَاتِهِ: «اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا» فَلَمَّا انْصَرَفَ، قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا الْحِسَابُ الْيَسِيرُ؟ قَالَ: «أَنْ يَنْظُرَ فِي كِتَابِهِ فَيَتَجَاوَزَ عَنْهُ، إِنَّهُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَئِذٍ يَا عَائِشَةُ هَلَكَ . (رواه احمد)
حضرت عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ میں نے بعض نمازوں میں رسول اللہ ﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا : اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا (اے اللہ! میرا حساب آسان فرما)
میں نے عرض کیا ”حضرت! آسان حساب کا کیا مطلب ہے ؟“ آپ نے فرمایا : ”آسان حساب یہ ہے کہ بندہ کے اعمال نامہ پر نظر ڈالی جائے اور اس سے درگذر کی جائے (یعنی کوئی پوچھ گچھ ، اور جرح نہ کی جائے) بات یہ ہے کہ جس کے حساب میں اس دن جرح کی جائے گی ، اے عائشہ (اس کی خیر نہیں) وہ ہلاک ہو جائے گا“ ۔ (مسند احمد)