HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

8. کتاب الحج

معارف الحدیث

1049

عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي ". (رواه ابن خزيمه فى صحيحه والدار قطنى والبيهقى)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو گی ۔ (صحیح ابن خزیمہ ، سنن دار قطنی ، شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
اس سلسلہ “ معارف الحدیث ” کی جلد اول میں وہ حدیثیں درج ہو چکی ہیں جن میں فرمایا گیا ہے کہ جب تک ایک امتی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اللہ تعالیٰ کے سوا دنیا کی ہر چیز سے (حتیٰ کے اپنے ماں باپ ، اہل و عیال اور خود اپنی ذات سے بھی) زیادہ نہ ہو اس وقت تک اس کو ایمان کی حقیقت و لذت حاصل نہیں ہو سکتی ..... اور روضہ اقدس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بلا شبہ اس محبت کے لازمی تقاضوں میں سے ہے ، اور گویا اس کی ایک عملی صورت ہے ۔ عربی شاعر نے کہا ہے ؎
امر (1) على الديار ديار ليلى
أقبل ذا الجدار و ذا الجدارا
وما حب الديار شغف قلبى
و لكن حب من سكن الديارا
علاوہ ازیں زیارت کے وقت زائر کے قلب مومن کی جو کیفیت ہوتی ہے اور جوار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت ہے ایمانی عہد کی تجدید ، گنوہوں پر ندامت و شرمساری ، انابت الی اللہ اور توبہ و استغفار کی جو لہریں اس وقت اس کے قلب میں اٹھتی ہیں اور محبت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے جو جذبات موجزن ہوتے ہیں اور محبت و ندامت کے ملے جلے جذبات آنکھوں سے جو آنسو گراتے ہیں ان میں سے ہر چیز ایسی ہے جو شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ مغفرت خداوندی کو بھی واجب کر دیتے ہے ، اس لیے اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ روضہ اقدس نبوی کے ہر صاحب ایمان زائر کو ان شاء اللہ ضرور شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نصیب ہو گی .... ہاں اگر بدنصیبی سے کوئی “ زائر ” ایسا ہے جس کے قلب کو ان کیفیات و جذبات اور ان واردات میں سے کچھ بھی نصیب نہیں ہوتا تو سمجھنا چاہیے کہ اس کا قلب دولت ایمانی سے خالی ہے پھر اس کی زیارت حقیقی زیارت نہیں صرف صورت زیارت ہے ، اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں کسی عمل کی بھی صرف صورت معتبر نہیں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کے جن منافع اور برکات و مصالح کا اوپر ذکر کیا گیا ہے اگر اس کو پیش نظر رکھ کے ان احادیث پر غور کیا جائے جو اس زیارت کی ترغیب میں مروی ہیں تو خواہ سند کی لحاظ سے ان پر کلام کیا جا سکے (1) لیکن معنوی لحاظ سے وہ دین کے پورے فکری اور عملی نظام کے ساتھ بالکل مرتبط اور ہم آہنگ نظر آئیں گی اور ذہن سلیم اس پر مطمئن ہو جائے گا ۔ کہ قبر مبارک کی یہ زیارت صاحب قبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ ایمانی تعلق اور محبت و توقیر میں اضافہ اور دینی ترقی کا خاص وسیلہ ہے ، یقین ہے کہ ہر خوش نصیب صاحب ایمان بندہ جسے اللہ تعالیٰ نے زیارت کی سعادت سے بہرہ ور فرمایا ہے اس کی شہادت دے سکے گا ۔
زیارت روضہ اقدس کے آداب یہ عاجز پوری تفصیل کے ساتھ اپنی کتاب “ آپ حج کیسے کریں؟ ” میں لکھ چکا ہے ۔ ناظرین سے گزارش ہے کہ وہ اس کو ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔ ان شاء اللہ بڑی روحانی لذتیں پائیں گے ۔
“ معارف الحدیث ” (جلد چہارم) زیارت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مختصر بیان پر ختم ہوئی ۔
فَلِلَّهِ الْحَمْدُ وَعَلَى رَسُولِهِ الصَّلَاة وَالسَّلَامُ

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔