HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

9. کتاب الاذکار والدعوات

معارف الحدیث

1112

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَمْ تَرَ آيَاتٍ أُنْزِلَتِ اللَّيْلَةَ لَمْ يُرَ مِثْلُهُنَّ قَطُّ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» (رواه مسلم)
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “کیا تمہیں معلوم نہیں آج رات جو آیتیں مجھ پر نازل ہوئی ہیں (وہ ایسی بےمثال ہیں کہ ان کی مثل نہ کبھی دیکھی گئیں نہ سنی گئیں : “قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ”اور “قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ” (صحیح مسلم)

تشریح
یہ دونوں سورتیں اس لحاظ سے بےمثال ہیں کہ ان میں اول سے آخرت تک تعوذ ہے ۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی پناہ لی گئی ہے ۔ ظاہر ہے کہ شرور سے بھی اور باطن کے شرور سے بھی ۔ اور اللہ تعالیٰ نے ان میں شرور سے حفاظت کی بےپناہ تاثیر رکھی ہے ، گویا ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لئے یہ حصن حصین ہیں ، اور دونوں اختصار کے باوجود نہایت جامع اور کافی وافی ہیں ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔