HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1484

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ ارْحَمُوا مَنْ فِي الأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ. (رواه ابوداؤد والترمذى)
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : (اللہ کی مخلوق پر) رحم کھانے والوں اور (ان کے ساتھ) ترحم کا معاملہ کرنے والوں پر خداوند رحمن کی خاص رحمت ہو گی ۔ تم زمین والی مخلوق کے ساتھ رحم کا معاملہ کرو ، آسمان والا تم پر رحمت فرمائے گا۔ (سنن ابی داؤد ، جامع ترمذی)

تشریح
اس حدیث میں بڑے ہی بلیغ اور موثر انداز میں تمام مخلوق کے ساتھ جس سے انسان کا واسطہ پڑتا ہے ترحم کی ترغیب دی گئی ہے ، پہلے فرمایا گیا ہے کہ ترحم کرنے والوں پر خدا کی رحمت ہو گی ، اس کے بعد فرمایا گیا ہے کہ تم کدا کی زمینی مخلوق کے ساتھ رحم کا برتاؤ کرو ، آسمان والا (رب العرش) تم پر رحمت کرے گا ۔
اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے لئے “مَنْ فِي السَّمَاءِ” کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کا لفظی ترجمہ ہے کہ “وہ جو آسمان میں ہے” ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کو آسمان سے وہ نسبت نہیں ہے جو ایک مکین کو اپنے خاص رہائشی مکان سے ہوتی ہے ، آسمان بھی زمین اور دوسری مخلوق کی طرح اس کی ایک مخلوق ہے وہ “ مَن رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ” ہے ، اور اس کی خالقیت اور الوہیت و ربوبیت کا دونوں سے یکساں تعلق ہے ۔ (وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَـٰهٌ وَفِي الْأَرْضِ) (1)
اس کے باوجود فوقیت اور بالاتری کے لحاظ سے اس کی نوعیت اور کیفیت جانتا ہے ، اسی نسبت کے اعتبار سے اس حدیث میں “مَنْ فِي الأَرْضِ” کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے لئے “مَنْ فِي السَّمَاءِ” کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔