HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

12. کتاب العلم

معارف الحدیث

1877

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ. (رواه البيهقى فى شعب الايمان وابن عدى فى الكامل رواه الطبرانى فى الاوسط عن ابن عباس ورواه الكبير والاوسط عن ابي مسعود وابي سعيد وفى الصغير عن الحسين)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علم کی طلب و تحصیل ہر مسلمان پر فرض ہے۔
(یہ حدیث حضرت انس سے بیہقی نے شعب الایمان میں اور ابن عدی نے کامل میں روایت کی ہیں اور طبرانی نے معجم اوسط میں یہی حدیث حضرت عبداللہ ابن عباس سے اور معجم کبیر و معجم اوسط میں ابو مسعود اور ابو سعید خدری سے اور معجم صغیر میں حضرت حسین (رضی اللہ عنہم)سے بھی روایت کی ہے)۔

تشریح
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دینی اصطلاح اور قرآن و حدیث کی زبان سے مراد وہی علم ہوتا ہے جو انبیاء علیہم السلام کے ذریعہ اللہ تعالی کی طرف سے بندوں کی ہدایت کے لئے آتا ہے۔
اللہ کے کسی نبی و رسول پر ایمان لانے اور ان کو نبی و رسول مان لینے کے بعد سب سے پہلا فرض آدمی پر یہ عائد ہوتا ہے کہ وہ یہ معلوم کرنے اور جاننے کی کوشش کرے کہ میرے لئے یہ پیغمبر کیا تعلیم و ہدایت لے کر آئے ہیں مجھے کیا کرنا ہے اور کیا چھوڑنا ہے۔ سارے دین کی بنیاد اسی علم پر ہے اس لیے اس کا سیکھنا اور سکھانا ایمان کے بعد سب سے پہلا فریضہ ہے یہ سیکھنا سکھانا زبانی بات چیت اور مشاہدہ سے بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کے قریبی دور میں تھا صحابہ کرامؓ کا سارا علم وہی تھا جو ان کو خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سننے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال و اعمال کے مشاہدہ سے یا اسی طرح آپ صلی للہ علیہ وسلم کے فیض یافتہ دوسرے صحابہ کرامؓ سے حاصل ہوا تھا علی ہذا اکثر تابعین کا علم بھی وہی تھا جو صحابہ کرامؓ کی صحبت و سماع سے حاصل ہوا تھا اور یہ علم نوشت و خواند اور کتابوں کے ذریعے بھی حاصل ہو سکتا ہے جیسے کے بعد کے زمانوں میں اس کا عام ذریعہ کتابوں کا پڑھنا اور پڑھانا رہا اور اب بھی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارشادات میں بقدر ضرورت علم دین حاصل کرنا ہر اس شخص کے لیے فرض و واجب بتلایا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا پیغمبر مان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور اللہ کا دین اسلام قبول کرے اور اس علم کے حاصل کرنے میں محنت و مشقت کو آپ صلی للہ علیہ وسلم نے ایک طرح کا فی سبیل اللہ جہاد اور قرب الہی کا خاص الخاص وسیلہ اور اس کے بارے میں وہ غفلت و بے پروائی کو قابل تعزیر جرم قرار دیا ہے یہ علم انبیاء علیہ السلام اور خاص کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص میراث اور اس پوری کائنات کی سب سے زیادہ عزیز اور قیمتی دولت ہے اور جو خوش نصیب بندے اس کو حاصل کریں اور اس کا حق ادا کریں وہ وارثین انبیاء ہیں آسمان کے فرشتوں سے لے کر زمین کی چیونٹیوں اور دریا کی مچھلیوں تک تمام مخلوقات ان سے محبت رکھتی اور ان کے لیے دعائے خیر کرتی ہے یہ چیز اللہ تعالی نے ان کی فطرت میں رکھ دی ہے اور جو لوگ انبیاء علیہم السلام کی اس مقدس میراث کو غلط اغراض کے لیے استعمال کریں وہ بدترین مجرم اور خداوندی غضب و عذاب کے مستحق ہیں۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا
اس مختصر تمہید کے بعد علم اور تعلیم و تعلم کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مندرجہ ذیل حدیث سے پڑھئے:

تشریح ..... مسلم وہی شخص ہے جس نے دین اسلام قبول کیا اور طے کیا کہ میں اسلامی تعلیم و ہدایت کے مطابق زندگی گزاروں گا یہ جب ہی ممکن ہے کہ وہ اسلام کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کرلے اس لیے ہر مومن و مسلم پر فرض ہے کہ وہ بقدر ضرورت اسلام کا علم حاصل کرنے کی کوشش کرے اس حدیث کا یہی مدعی اور پیغام ہے اور جیسا کہ عرض کیا گیا یہ علم صرف گفت و شنید اور صحبت سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے اور دوسرے تعلیمی ذرائع سے بھی۔ بہرحال حدیث کا مطلب یہ نہیں ہے ہر مسلمان پر "عالم " "فاضل " بننا فرض ہے بلکہ مقصد صرف یہ ہے کہ جس شخص کو اسلامی زندگی گزارنے کے لیے جتنے علم کی ضرورت ہے اس کا حاصل کرنا اس کے لیے ضروری ہے۔
بعض کتابوں میں یہی حدیث لفظ “کل مسلم ” کے بعد “مسلمۃ” کے اضافہ کے ساتھ نقل کی گئی ہے۔ لیکن تحقیقی بات یہ ہے کہ اس حدیث میں “مسلمۃ ” کا اضافہ ثابت اور صحیح نہیں البتہ “مسلم” کا لفظ معنوی حیثیت سے ہر مسلمان مرد عورت کو شامل ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔