HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

2. کتاب الرقاق

معارف الحدیث

191

عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ : قُلْتُ لِأَبِي الدَّرْدَاءِ : أَلَا تَبْتَغِي لِأَضْيَافَكَ مَا يَبْتَغِي الرِّجَالُ لِأَضْيَافِهِمْ؟ فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ أَمَامَكُمْ عَقَبَةً كَئُودًا , لَا يُجَاوِزُهَا الْمُثْقِلُونَ , فَأُحِبُّ أَنْ أَتَخَفَّفَ لِتِلْكَ الْعَقَبَةِ " (رواه البيهقى فى شعب الايمان)
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی بیوی ام الدرداء سے روایت ہے کہ میں نے ابو الدرداء سے کہا ، کہ : کیا بات ہے ، تم مال و منصب کیوں نہیں طلب کرتے ، جس طرح کہ فلان اور فلاں طلب کرتے ہین ، انہوں نے فرمایا ، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، کہ تمہارے آگے ایک بڑی دشوار گذار گھاٹی ہے ، اس کو گراں بار اور زیادہ بوجھ والے آسانی سے پار نہ کر سکیں گے ۔ اس لئے میں یہی پسند کرتا ہوں کہ اس گھاٹی کو عبور کرنے کے لیے ہلکا پھلکا رہوں (اس وجہ سے میں اپنے لئے مال و منصب طلب نہیں کرتا) ۔ (شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخیر دورِ حیات میں ، اور آپ کے بعد خلفائے راشدین کے زمانہ میں ایسی صورتیں پیدا ہو گئی تھیں کہ مختلف راہوں سے اموال آتے تھے ، اور طالبین اور اہلِ حاجت کو تقسیم کئے جاتے تھے ، اسی طرح بہت سے لوگوں کو خاص خدمات اور مناصب پر مقرر کیا جاتا تھا ، اور ان کو اس خدمت اور کارکردگی پر وظیفہ ملتا تھا ، جس سے ان کا گذارہ آسان ہو جاتا تھا ۔ لیکن بعض صحابہ کرامؓ اس زمانہ میں بھی فقر و فاقہ کی زندگی ہی کو اپنے لیے پسند کرتے تھے ، ان ہی میں سے حضرت ابو الدرداءؓ بھی تھے ، وہ آخرت کے محاسبہ اور محاسبہ اور محشر کی تکلیفوں اور سختیوں سے امن اسی میں سمجھتے تھے کہ دنیا سے کم سے کم حصہ لیا جائے ، ا ور بس کسی طرح زندگی بسر ہو جائے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بتلایا تھا کہ آخرت کی دشوار گذار گھاٹیوں کو وہ ہی لوگ آسانی سے عبور کر سکیں گے جو دنیا میں ہلکے پھلکے رہیں گے ، اور جو لوگ دنیا مین اپنے اوپر زیادہ بوجھ لاد لیں گے ، وہ آسانی سے ان گھاٹیوں کو پار نہ کر سکیں گے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔