HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

16. علاماتِ قیامت

معارف الحدیث

1961

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَهْدِيُّ مِنِّي أَجْلَى الْجَبْهَةِ أَقْنَى الأَنْفِ يَمْلأُ الأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلاً كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا يَمْلِكُ سَبْعَ سِنِينَ. (رواه ابوداؤد)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مہدی میری اولاد میں سے ہوگا روشن اور کشادہ پیشانی بلند بینی وہ بھر دے گا روئے زمین کو عدل و انصاف سے جس طرح وہ بھر گئی تھی ظلم وستم سے وہ سات سال حکومت کرے گا۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
اس حدیث میں آنکھوں سے نظر آنے والی حضرت مہدی کی دو جسمانی نشانیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے ایک یہ کہ وہ روشن اور کشادہ پیشانی ہونگے اور دوسرے یہ کہ بلند بینی (کھڑی ناک والے) ہونگے ان دونوں چیزوں کو انسان کی خوبصورتی اور حسن و جمال میں خاص دخل ہوتا ہے اسی لیے خصوصیت سے ان کا ذکر کیا گیا ہے حدیثوں میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو حلیہ مبارک اور سراپا بیان کیا گیا ھے اس میں بھی ان دونوں چیزوں کا ذکر آتا ہے ان دو نشانیوں کے ذکر کا مطلب یہ سمجھنا چاہیے کے وہ حسین و جمیل بھی ہوں گے لیکن ان کی اصل نشانی اور پہچان ان کا یہ کارنامہ ہوگا کہ دنیا سے ظلم و عدوان کا خاتمہ ہوجائے گا اور ہماری یہ دنیا عدل و انصاف کی دنیا ہو جائے گی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔