HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

17. کتاب المناقب والفضائل

معارف الحدیث

2100

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَائِشَةُ هَذَا جِبْرِيلُ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلاَمَ قَالَتْ وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، قَالَتْ وَهُوَ يَرَى مَا لاَ أَرَى. (رواه البخارى ومسلم)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :“اے عائشہ ! یہ جبرائیل ہیں جو تم کو سلام کہلوا رہے ہیں” تو میں نے عرض کیا “وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ” (ان پر بھی سلام ہو اور اللہ کی رحمت) آگے حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم وہ دیکھتے تھے ، جو ہم نہیں دیکھتے ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
حضرت خدیجہؓ کے فضائل کے بیان میں یہ حدیث گذر چکی ہے کہ حضرت جبرائیل غار حراء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ خدیجہؓ کھانے پینے کا کچھ سامان لے کر آ رہی ہیں ان کو اپنے رب کا سلام پہنچائیے اور میرا ..... اور یہاں اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا کہ “یہ جبرائیل ہیں جو تم کو سلام کہلوا رہے ہیں” حضرت صدیقہؓ نے جواب میں عرض کیا “وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ” ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ جبرائیل کو حضور دیکھ رہے تھے ،میں نہیں دیکھ رہی تھی ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔