HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

313

عَنْ عَائِشَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا : أَنَّ يَهُودَ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا : السَّامُ عَلَيْكُمْ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : عَلَيْكُمْ ، وَلَعَنَكُمُ اللَّهُ ، وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ . قَالَ : « مَهْلًا يَا عَائِشَةُ ، عَلَيْكِ بِالرِّفْقِ ، وَإِيَّاكِ وَالعُنْفَ وَالفُحْشَ » (رواه البخارى)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اور انہوں نے (نفس کی خباثت ، اور شرارت سے السلام علیکم کے بجائے) کہا “ السَّامُ عَلَيْكُمْ ” (جو دراصل ایک گالی ہے اور جس کا مطلب یہ ہے کہ تم کو موت آئے) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے (ان کی اس گستاخی کی سُن لیا اور سمجھ لیا اور) جواب میں فرمایا کہ تم ہی کو آئے ، اور تم پر خدا کی لعنت اور اس کا غضب ہو ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے عائشہ (ایسی سختی نہیں !) زبان کو روکو ، نرمی کا رویہ اختیار کرو اور سختی اور بد زبانی سے اپنے کو بچاؤ ۔ (صحیح بخاری)

تشریح
خوش کلامی اور بد زبانی
انسان کی اخلاقی زندگی کے جن پہلوؤں سے اس کے ابنائے جنس کا سب سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے ، اور جن کے اثرات اور نتائج بھی بہت دور رس ہوتے ہیں ، ان میں سے اس کی زبان کی شیرینی یا تلخی اور نرمی یا سختی بھی ہے ، اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے متبعین و متعلقین کو شیریں گفتاری اور خوش کلامی کی بڑی تاکید فرماتے ، اور بدزبانی اور سخت کلامی سے شدت کے ساتھ منع فرماتے تھے ، یہاں تک کہ بُری بات کے جواب میں بھی بری بات کہنے کو آپ پسند نہیں فرماتے تھے ، ذیل کی چند حدیثیں پڑھئے :

تشریح ۔ ۔ ۔ گویا آپ نے ان یہودیوں کی ایسی سخت گستاخی کے جواب میں بھی سختی کو پسند نہیں فرمایا ، اور نرمی ہی کو اختیار کرنے کی ہدایت فرمائی ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔