HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

606

عَنْ عُبَيْدِ اللهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ : مَا كَانَ يَقْرَأُ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ : « كَانَ يَقْرَأُ فِيهِمَا بِ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ، وَاقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ. (رواه مسلم)
(حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بھتیجے) عبید اللہ بن مسعود (تابعی) سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو واقد لیثیؓ سے پوچھا کہ “ عیدالاضحیٰ اور عید الفطر کی نمازوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا پڑھتے تھے ؟ ”
انہوں نے فرمایا کہ : آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں میں ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ اور وَاقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ پڑھا کرتے تھے ” ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ کی دونوں رکعتوں میں علی الترتیب اکثر و بیشتر سورہ جمعہ اور سورہ منافقون یا سورہ اعلیٰ و سورہ غاشیہ پڑھا کرتے تھے ، اور عیدین کی نماز میں بھی یا تو یہی دونوں آخری سورتیں سورہ اعلی و غاشیہ پڑھا کرتے تھے ، یا ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ اور وَاقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ ۔
نماز پنجگانہ اور جمعہ و عیدین کی نمازوں میں قرأت سے متعلق اب تک جو حدیثیں درج کی گئی ہیں اور جو کچھ ان کی تشریح کے سلسلہ میں لکھا گیا ہے اس سے ناظرین نے یہ دو باتیں ضرور سمجھ لی ہوں گی ۔
۱۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر معمول یہ تھا کہ فجر میں قرأت طویل فرماتے تھے اور زیادہ تر طوال مفصل پڑھتے تھے ، ظہر میں بھی کسی قدر طویل قرأت فرماتے تھے ، عصر مختصر اور ہلکی پڑھتے تھے ، اور اسی طرح مغرب بھی ، عشاء میں اوساط مفصل پڑھنا پسند فرماتے تھے ، لیکن کبھی کبھی اس کے خلاف بھی ہوتا تھا ۔
۲۔ کسی نماز میں ہمیشہ کسی خاص سورت کے پڑھنے کا نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ، اور نہ عملاً ایسا کیا ، ہاں بعض نمازوں میں اکثر و بیشتر بعض خاص سورتیں پڑھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ۔
حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ “ حجۃ اللہ البالغہ ” میں فرماتے ہیں :
وقد اختار رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بعض السور فى بعض الصلوات لفوائد من غير حتم ولا طلب مؤكد فمن اتبع فقد احسن ومن لا فلا حرج. (حجة الله البالة (مقصد دوم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض نمازوں میں کچھ مصالح اور فوائد کے پیش نظر بعض خاص سورتیں پڑھنی پسند فرمائیں ، لیکن قطعی طور پر نہ ان کی تعیین کی نہ دوسروں کو تاکید فرمائی کہ وہ ایسا ہی کریں ۔ پس اس بارے میں اگر کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرے (اور ان نمازوں میں وہی سورتیں اکثر و بیشتر پڑھے) تو اچھا ہے ، اور جو ایسا نہ کرے تو اس کے لئے بھی کوئی مضائقہ اور حرج نہیں ہے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔