HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

654

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : « صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ المَغْرِبِ فِي بَيْتِهِ ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ العِشَاءِ فِي بَيْتِهِ ، قَالَ وَحَدَّثَنِىْ حَفْصَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّىْ رَكْعَتَيْنِ خَفِيْفَتَيْنِ حِيْنَ يَطْلُعَ الْفَجْرُ. (رواه البخارى ومسلم)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مىں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو رکعتیں پڑھی ہیں ظہر سے پہلے ، دو رکعتیں ظہر کے بعد ، اور دو رکعتیں مغرب کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ، اور دو رکعتیں عشاء کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں اور مجھ سے بیان کیا میری بہن ام المؤمنین حفصہؓ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو ہلکی ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے صبح صادق ہو جانے پر ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث میں ظہر سے پہلے دو رکعت پڑھنے کا ذکر ہے ۔ اس سلسلہ کی تمام حدیثوں کو سامنے رکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے اکثر و بیشتر چار رکعت پڑھتے تھے ، اور کبھی کبھی صرف دو بھی پڑھتے تھے ۔ بہرحال دونوں ہی عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور جس پر بھی عمل کیا جائے سنت ادا ہو جائے گی ۔ اس ناچیز نے بعض اہل علم کو دیکھا ہے کہ وہ ظہر سے پہلے اکثر و بیشتر ۴ رکعت سنت پڑھتے ہیں ۔ لیکن جب دیکھتے ہیں کہ جماعت کا وقت قریب ہے تو صرف ۲ رکعت پر اکتفا کرتے ہیں ۔
مندرجہ بالا ان حدیثوں میں جن ۱۲ رکعت یا ۱۰ رکعت سنتوں کا ذکر ہے ، چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عملا ان کا زیادہ اہتمام فرماتے تھے اور ان میں سے بعض کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص تاکید بھی فرمائی ہے اس لئے ان کو سنت مؤکدہ سمجھا گیا ہے ۔ ان میں سب سے زیادہ تاکید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی سنتوں کے بارے میں فرمائی ہے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔