HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

672

عَنْ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ : ‏‏‏‏ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ‏‏‏‏‏‏كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي قُنُوْتِ الْوِتْرِ " اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ ، ‏‏‏‏‏‏وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ ، ‏‏‏‏‏‏وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ ، ‏‏‏‏‏‏وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ ، ‏‏‏‏‏‏وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، ‏‏‏‏‏‏تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ" (رواه الترمذى وابوداؤد والنسائى وابن ماجه والدارمى)
حضرت حسن بن علی رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند کلمے تعلیم فرمائے جن کو میں قنوت وتر میں پڑھتا ہوں ، اللهم اهدني فيمن هديت ” اے اللہ ! جن بندوں کو تو ہدایت عطا فرمائے ان کے ساتھ مجھے بھی ہدایت دے اور جن کو عافیت (یعنی دنیا اور آخرت کی تمام بلاؤں سے سلامتی) عطا فرمائے ان کے ساتھ مجھے بھی عافیت دے ، میرا متولی اور کارساز بن جا ان بندوں کے ساتھ جن کا تو کارساز بنے ، اور مجھے برکت دے ان تمام چیزوں میں جو تو مجھے عطا فرمائے اور اپنے فیصلوں کے اثرات بد سے میری حفاظت فرما ، تو ہی سارے فیصلے کرتا ہےاور احکام جاری کرتا اور تجھ پر کسی کا حکم نہیں چلتا ، ، بلا شبہ جس سے تیری دوستی ہو وہ ذلیل و خوار نہیں (وہ ہر حال میں معزز و محترم ہے) ، تو برکت والا ہے اور تیری شان بلند ہے اے میرے مالک اور پروردگار ! ۔ “ (جامع ترمذی ، سنن ابی داؤد ، سنن نسائی ، سنن ابن ماجہ ، سنن دارمی)

تشریح
اس قنوت کی بعض روایات میں ‏‏‏‏‏‏ إِنَّهُ لَا يَذُلُّ مَنْ وَّالَيْتَ کے بعد ولا يعز من عاديت بھی روایت کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ جس سے تیری دشمنی ہو وہ کسی حال میں باعزت نہیں ۔ اور بعض روایات میں ‏‏‏‏‏‏تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ کے بعد استغفرك واتوب اليك بھی روایت کیا گیا ہے ۔ یعنی اے میرے رب میں تجھ سے گناہوں کی مغفرت اور بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں ۔ اور بعض روایات میں توبہ اور استغفار کے اس کلمی کے بعد اس درود کا بھی اضافہ ہے ۔ وَصَلَّى اللهُ عَلَى النَّبِىِّ (اور اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل فرماے ، اپنے پاک نبی پر) ۔ اکثر ائمہ اور علماء نے وتر میں پڑھنے کے لیے اسی قنوت کو اختیار فرمایا ہے ۔ حنفیہ میں جو قنوت رائج ہے اللَّهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ اس کو امام ابن ابی شیبہؒ اور امام طحاویؒ وغیرہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔ علامہ شامی نے بعض اکابر احناف سے نقل کیا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ اللَّهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ کے ساتھ حضرت حسن بن علیؒ والی یہ قنوت اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ بھی پڑھی جائے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔