HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

728

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللهِ ، قَالَ : شَهِدْتُ الصَّلَاةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ عِيدٍ ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَامَ مُتَّكِّئًا عَلَى بِلَالٍ ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، وَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ وَحَثَّهُمْ عَلَى طَاعَتِهِ ، ثُمَّ مَالَ وَمَضَى إِلَى النِّسَاءِ وَمَعَهُ بِلَالٌ ، فَأَمَرَهُنَّ بِتَقْوَى اللَّهِ وَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ. (رواه النسائى)
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں عید کے دن نماز کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عیدگاہ حاضر ہوا تو آپ نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھی بغیر اذان اور اقامت کے ، پھر جب آپ نماز پڑھ چکے ، تو بلال رضی اللہ عنہ پر سہارا لگا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے لئے کھڑے ہوئے ، پہلے اللہ کی حمد و ثنا کی ، اور لوگوں کو پند و نصیحت فرمائی ، اور اللہ کی فرمانبرداری کی ان کو توغیب دی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے مجمع کی طرف گئے ، اور بلال رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ ہی تھے ، وہاں پہنچ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اللہ سے ڈرنے کا اور تقوے والی زندگی گزارنے کے لئے فرمایا اور ان کو پند و نصیحت فرمائی ۔ (سنن نسائی)

تشریح
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث میں عید کے خطبہ میں مردوں کو خطاب فرمانے کے بعد عورتوں کو مستقل خطاب فرمانے کا ذکر ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث جو صحیح مسلم میں ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لئے کیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خیال میں خواتین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ سن نہیں سکی تھیں ۔ واللہ اعلم ۔
فائدہ ..... رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں عیدین کی نماز میں خواتین بھی عام طور پر شریک ہوتی تھیں ، بلکہ ان کے لئے یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تھا ، لیکن زمانہ ما بعد میں مسلم معاشرے میں فساد آ گیا تو جس طرح امت کے فقہاء اور علماء نے جمعہ اور پنجگانہ نماز کے کے لئے خواتین کا مسجدوں میں آنا مناسب نہیں سمجھا ، اسی طرح نماز عید کے لئے ان کا عیدگاہ جانا بھی مناسب نہیں سمجھا ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔