HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

808

عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِي ذِمَّتِكَ وَحَبْلِ جِوَارِكَ ، فَقِهِ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ ، وَأَنْتَ أَهْلُ الْوَفَاءِ وَالْحَقِّ اللَّهُمَّ فَاغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ " (رواه ابوداؤد وابن ماجه)
حضرت واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں میں سے ایک شخص کی نماز جنازہ پڑھائی ، میں نے سنا اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ی دعا کر ہے تھے ۔ اے اللہ ! تیرا یہ بندہ فلاں بن فلاں تیری امان میں اور تیری پناہ میں ہے ، تو اس کو عذاب قبر اور عذاب نار سے بچا ، تو وعدوں کا وفا کرنے والا اور خداوند حق ہے ۔ اے اللہ ! تو اس بندے کی مغفرت فرما دے ، اس پر رحمت فرما تو بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے ۔ (سنن ابی داؤد ، سنن ابن ماجہ)

تشریح
جنازہ کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض اور دعائیں بھی ثابت ہیں ، لیکن زیادہ مشہور یہی تین ہیں ، جو مندرجہ بالا حدیثوں میں مذکور ہوئیں ، پڑھنے والے کو اختیار ہے جو چاہے دعا پڑھے ، اور چاہے تو ان میں سے متعدد دعائیں پڑھے ۔
مندرجہ بالا حدیثوں سے خاص کر واثلہ بن اسقع اور ابو ہریرہؓ کی حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازہ کی نماز میں یہ دعائیں اتنی آواز سے پڑھیں کہ ان صحابہ کرامؓ نے سن کر ان کو محفوظ کر لیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات نماز میں بعض دعائیں وغیرہ اس لئے بالجہر اور آواز سے پڑھتے تھے کہ دوسرے لوگ سن کر سیکھ لیں ۔ جنازہ کی ان نمازوں میں دعاؤں کا بآواز پڑھنا بھی غالبا اسی مقصد سے تھا ، ورنہ عام قانون دعا کے بارے میں یہ ہے کہ اس کا آہستہ کرنا افضل ہے ۔ قرآن مجید میں بھی فرمایا گیا ہے :
“ ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ” “ اپنے رب سے دعا کر عاجزی و مسکینی کے ساتھ اور چپکے چپکے ”

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔