HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

92

عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا سَيُكَلِّمُهُ رَبُّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تُرْجُمَانٌ، فَيَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْهُ فَلاَ يَرَى إِلَّا مَا قَدَّمَ مِنْ عَمَلِهِ، وَيَنْظُرُ أَشْأَمَ مِنْهُ فَلاَ يَرَى إِلَّا مَا قَدَّمَ، وَيَنْظُرُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَلاَ يَرَى إِلَّا النَّارَ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ " (رواه البخارى ومسلم)
ابن حاتم سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : “(قیامت میں) تم میں سے ہر شخص سے اس کا پروردگار اس طرح بلا واسطہ اور دو بدو کلام فرمائے گا ، کہ نہ درمیان میں کوئی ترجمان ہو گا ، نہ کوئی پردہ حائل ہو گا (اس وقت بندہ کی یہ کیفیت ہو گی کہ وہ حیرت اور بے بسی سے ادھر اُدھر دیکھے گا)۔ پس جب نظر کرے گا اپنی داہنی جانب ، تو سوائے اپنے اعمال کے کچھ اس کو نظر نہ آئے گا ، اور ایسے ہی جب نظر آئے گا بائیں جانب تو سوائے اپنے اعمال کے کچھ اسے نظر نہ آئے گا ۔ اور جب سامنے نظر دوڑائے گا ، تو اپنے رو برو آگ ہی آگ دیکھے گا ، پس اے لوگوں! دوزخ کی اس آگ سے بچو ، اگرچہ خشک کھجور کے ایک خشک ٹکڑے ہی کے ذریعہ اس سے بچنے کی فکر کرو ” ۔

تشریح
قرآن مجید میں اور احادیث میں بھی جہاں جہاں قیامت کے حساب اور وہان کے ہولناک منظروں کا اور دوزخ کے لرزہ خیز عذابوں کا ذکر کیا گیا ہے ، وہ اس لئے ہے کہ بندے اس سے خبردار ہو کر اپنے کو اس سے بچانے کی فکر کریں ، اس حدیث میں تو آخر میں صراحت کے ساتھ اس مقصد کو بیان بھی فرما دیا گیا ہے لیکنک جن حدیثوں میں اس مقصد کی تصریح نہ بھی کی گئی ہو ، ان کا مقصد بھی یہی سمجھنا چاہئے اور اس سلسلہ کی تمام آیات و احادیث سے ہم کو یہی سبق لینا چاہئے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔