HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

7. کتاب الصوم

معارف الحدیث

925

عَنِ ابْنَ عُمَرَ قَالَ : كَانَ النَّبِىُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا أَفْطَرَ قَالَ : « ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ » (رواه ابوداؤد)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار فرماتے تھے تو کہتے تھے : پیاس چلی گئی ، اور رگیں (جو سوکھ گئی تھیں وہ) تر ہو گئیں ، اور خدا نے چاہا تو اجر و ثواب قائم ہو گیا ۔

تشریح
یعنی پیاس اور خشکی کی جو تکلیف ہم نے کچھ دیر اٹھائی وہ تو افطار کرتے ہی ختم ہو گئی ، اب نہ پیاس باقی ہے اور نہ رگوں میں خشکی ، اور ان شاء اللہ آخرت کا نہ ختم ہونے والا ثواب ثابت و قائم ہو گیا .... یہ اللہ کے حضور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شکر بھی ہے اور دوسروں کو تعلیم و تلقین بھی کہ روزہ داروں کا احساس اور اذعان یہ ہونا چاہئے .... مندرجہ بالا دونوں دعاؤدں کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے بعد یہ کلمات کہتے تھے ۔
بعض روایات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے وقت دعا کرتے تھے : يَا وَاسِعَ الْفَضْل اغْفِرْ لِىْ (اے وسیع فضل و کرم والے مالک ! میری مغفرت فرما) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔