hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1042

.

مشكاة المصابيح

1042
Mishkaat Shareef
ضعیف
وَعَنْ عُثْمَانِ بْنَ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ اَدْرَکَہُ الْاَذَانُ فِی الْمَسْجِدِ ثُمَّ خَرَجَ لَمْ یَخْرُجْ لِحَاجَۃٍ وَّھُوَ لَا یُرِیْدُ الرَّجْعَۃَ فَھُوَ مُنَافِقٌ۔ (رواہ ابن ماجۃ)
اور حضرت عثمان ابن عفان (رض) راوی ہیں کہ سرور کونین ﷺ نے فرمایا جو آدمی مسجد میں ہو اور اذان ہوجائے پھر وہ بغیر کسی ضرورت کے مسجد سے چلا جائے اور (جماعت میں شریک ہونے کے لئے) واپس آنے کا ارادہ بھی نہ رکھتا ہو تو وہ منافق ہے۔ (ابن ماجہ)

تشریح
اگر کوئی آدمی مسجد میں موجود ہو اور اذان ہوجائے اور پھر وہ جماعت کی سعادت سے منہ موڑ کر مسجد سے چلا جائے تو یہ بڑی بدبختی کی بات ہے۔ چناچہ فرمایا جا رہا ہے کہ ایسا آدمی ترک جماعت کا گناہ گار ہونے کی وجہ سے منافق کی طرح ہوتا ہے۔