hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1078

.

مشكاة المصابيح

1078
Mishkaat Shareef
ضعیف
عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ اَمَرَنَا رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا کُنَّا ثلَاَ ثَۃً اَنْ یَّتَقَدَّ مَنَا اَحَدُنَا۔ (رواہ الترمذی)
حضرت سمرۃ ابن جندب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ جب ہم تین آدمی (نماز پڑھنے والے) ہوں تو ہم میں سے ایک آدمی (جو ہم میں بہتر ہو) ہمارے آگے ہوجائے (یعنی ہمارا امام بن جائے) ۔ (جامع ترمذی )

تشریح
اس حدیث سے تو تین آدمیوں کی جماعت کے بارے میں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک آدمی جو امامت کا مستحق ہو۔ آگے ہوجائے اور امامت کا فریضہ انجام دے۔ یہی حکم دو آدمیوں کی جماعت کا بھی ہے کہ ایک آدمی امام بن جائے اور دوسرا مقتدی، مگر دو آدمیوں کی جماعت کی صورت میں امام آگے نہیں ہوگا بلکہ دونوں برابر برابر کھڑے ہوں گے یعنی امام بائیں جانب رہے اور مقتدی دائیں طرف۔