hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1081

.

مشكاة المصابيح

1081
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ عَآئِشَۃَ قَالَتْ صَلّٰی رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فِیْ حُجْرَتِہٖ وَالنَّاسُ یَأْ َتمُّوْنَ بِہٖ مِنْ وَرَاءِ الْحُجْرَۃِ۔ (رواہ ابوداؤد)
اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے حجرے کے اندر نماز پڑھی اور لوگوں نے حجرے کے باہر آپ ﷺ کی اقتداء کی۔ (سنن ابوداؤد)

تشریح
اس حدیث کا تعلق رمضان شریف سے ہے رسول اللہ ﷺ نے مسجد کے ایک حصہ میں اعتکاف کے لئے بوریے کا ایک حجرہ سا بنا لیا تھا۔ آپ ﷺ نے اس حجرہ میں چند شب تراویح کی نماز پڑھی چناچہ صحابہ اس موقع پر حجرے سے باہر کھڑے ہو کر آپ ﷺ کی اقتدا کرتے تھے۔