hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1104

.

مشكاة المصابيح

1104
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَأمُرُنَا بِالتَّخْفِیْفِ وَیَؤُمَّنَا بِالصَّافَاتِ۔ (رواہ النسائی )
اور حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں ہلکی نماز (پڑھا نے) کا حکم دیا کرتے تھے اور آپ ہمیں نماز پڑھاتے تو سورت صافات کی قرأت کرتے۔ (سنن نسائی)

تشریح
حدیث کے دونوں جزوں میں بظاہر تو تعارض نظر آتا ہے کہ ایک طرف تو آپ ہلکی نماز پڑھانے کا حکم دیتے تھے اور دوسری طرف خود امامت کرتے وقت سورت صافات کی قرأت فرماتے جو ایک طویل سورت ہے، اس تعارض کو دفع کرنے کے لئے علماء نے یہ جواب دیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی یہ خصوصیت تھی کہ آپ لمبی لمبی سورتیں اور بہت زیادہ آیتیں بہت کم عرصے میں پڑھ لیتے تھے جس سے لوگوں کو کوئی گرانی اور اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی تھی اور یہ خصوصیت دوسروں کو حاصل نہیں ہوسکتی۔ اس طرح دونوں جزء میں کوئی تعارض نہیں رہا۔