hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1119

.

مشكاة المصابيح

1119
Mishkaat Shareef
ضعیف
وَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّہ، کَانَ یَقُوْلُ مَنْ اَدْرَکَ الرَّکْعَۃَ فَقَدْاَدْرَکَ السَّجْدَۃَ وَمَنْ فَاتَتْہ، قِرَ اءَ ۃُ اُمِّ الْقُرْاٰنِ فَقَدْ فَاَتَہ، خَیْرٌ کَثِیْرٌ۔ (رواہ مالک)
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کے بارے میں منقول ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے جس نے رکوع پایا اسے پوری رکعت مل گئی اور جو آدمی سورت فاتحہ پڑھنے سے رہ گیا وہ بہت سارے ثواب سے (بھی محروم) رہ گیا۔ (مالک)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جس نے نماز میں سورت فاتحہ نہیں پڑھی تو چونکہ وہ اس وجہ سے بہت زیادہ ثواب سے محروم رہ گی اس لئے اس کی نماز کا ثواب ناقص ہے۔ اس حدیث سے بین طریقہ پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض نہیں ہے کیونکہ اگر سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض ہوتا تو نماز میں سورت فاتحہ نہ پڑھنے کی وجہ سے کمی و نقصان نہیں ہوتا بلکہ نماز نہ ہونے کی وجہ سے سرے سے ثواب ملتا ہی نہیں۔ اس حدیث سے بین طریقہ پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض نہیں ہے کیونکہ اگر سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض ہوتا تو نماز میں سورت فاتحہ نہ پڑھنے کی وجہ سے کمی و نقصان نہیں ہوتا بلکہ نماز نہ ہونے کی وجہ سے سرے سے ثواب ملتا ہی نہیں۔