hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1167

.

مشكاة المصابيح

1167
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ عَائِشَۃَرضی اللہ عنہا قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا قَامَ مِنَ اللَّےْلِ لِےُصَلِّیَ اِ فْتَتَحَ صَلٰوتَہُ بِرَکْعَتَےْنِ خَفِےْفَتَےْنِ۔
اور حضرت عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ سرور کائنات ﷺ جب رات کو (تہجد) کی نماز پڑھنے کھڑے ہوتے تو اپنی نماز کی ابتداء دو ہلکی رکعتوں سے فرماتے تھے۔

تشریح
کتاب ازہار میں لکھا ہے کہ دو ہلکی رکعتیں وضو کی دو رکعتیں ہیں کہ ان میں تخفیف یعنی ان کو مختصر پڑھنا ہی مستحب ہے۔ لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ دونوں رکعتیں تہجد کی ہوتی تھیں جو تحیۃ الوضو کے قائم مقام تھیں اور آپ ﷺ اس وقت وضو کے لئے علیحدہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔