hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1366

.

مشكاة المصابيح

1366
Mishkaat Shareef
صحیح
عَنْ نَّافِعٍ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَص ےَقُوْلُ نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَنْ ےُّقِےْمَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَّقْعَدِہٖ وَےَجْلِسُ فِےْہِ قِےْلَ لِنَافِعٍ رَحْمَتُہ اللّٰہ عَلَیْہ فِی الْجُمْعَۃِ قَالَ فِی الْجُمُعَۃِ وَغَےْرِھَا۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی آدمی کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود وہاں بیٹھ جائے نافع سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ممانعت جمعے کے لئے ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جمعے کے لئے بھی اور جمعے کے علاوہ بھی۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
چونکہ اس طرز عمل سے منع فرمایا گیا ہے اس سے ایک مسلمان بھائی کو تکلیف پہنچتی ہے لہٰذا یہ ممانعت کیا جمعہ اور کیا غیر جمعہ ہر موقع سے متعلق ہے۔