hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1373

.

مشكاة المصابيح

1373
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍص قَالَ مَا کُنَّا نَقِےْلُ وَلَا نَتَغَدّٰی اِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَۃِ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
اور حضرت سہل ابن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جمعے کی نماز سے فارغ ہو کر قیلولہ کرتے تھے اور کھانا کھاتے تھے۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
دوپہر کے وقت استراحت کرنے کو قیلولہ کہتے ہیں خواہ سویا جائے یا نہ سویا جائے۔ حدیث کا حاصل یہ ہے کہ ہم جمعے کے روز دوپہر کے کھانے اور قیلولہ میں مشغول نہ رہتے تھے بلکہ صبح سویرے نماز جمعہ کے لئے چلے جاتے تھے نماز کے بعد کھانا کھاتے اور قیلولہ کرتے تھے۔