hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1482

.

مشكاة المصابيح

1482
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ رَأَیْتُ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یُوَا کِیءُ فَقَالَ اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُغِیْثًا مَرِیْئًا مُّرِیْعًانَّا فِعًا غَیْرَ ضَارٍّعَا جِلًا غَیْرَ اٰجِلٍ قَالَ فَاطْبَقَتْ عَلَیْھِمُ السَّمَآئُ۔ (رواہ ابوداؤد)
اور حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول کریم ﷺ (استسقاء کے لئے) ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے اور یہ دعا فرما رہے تھے اللھم اسقنا مغیثا مریا مریعا نا فعا غیر ضارعا جلا غیر اجل یعنی اے اللہ ؟ تو ہمیں بارش سے سیراب فرما جو فریاد رسی کرے اور جس کا انجام بہتر ہو اور جو ارزانی کرنے والی اور نفع پہنچانے والی ہو اور جلد آنے والی ہو دیر میں آنے والی نہ ہو۔ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ( اس دعا کے بعد) آسمان ابر آلود ہوگیا۔ (ابوداؤد)