hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1504

.

مشكاة المصابيح

1504
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن ثوبان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن المسلم إذا عاد أخاه المسلم لم يزل في خرفة الجنة حتى يرجع . رواه مسلم
اور حضرت ثوبان (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مسلمان جو اپنے کسی (بیمار) مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو (گویا) وہ بہشت کی میوہ خوری میں (مصروف) رہتا ہے یہاں تک کہ وہ (عیادت سے) واپس نہ آجائے۔ (مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان اپنے کسی بیمار مسلمان بھائی کی عیادت کے لئے جاتا ہے تو جب تک کہ بیمار کی عیادت اور مزاج پرسی سے فارغ ہو کر نہ آجائے برابر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں سے فیضیاب ہوتا رہتا ہے جس کا ثمرہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اس انسانی اور اخلاقی ہمدردی و مروت کی بناء پر بہشت اور بہشت کی میوہ خوری کا مستحق ہوجاتا ہے۔