hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1702

.

مشكاة المصابيح

1702
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أبي رافع قال : سل رسول الله صلى الله عليه و سلم سعدا ورش على قبره ماء . رواه ابن ماجه
حضرت رافع (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت سعد کو جنازہ میں سے سر کی طرف سے نکالا (یعنی انہیں سر کی طرف سے قبر میں اتارا) اور ان کی قبر پر پانی چھڑکا۔ (ابن ماجہ)

تشریح
مردہ کو قبر میں اتارنے کے بارے میں حضرت امام شافعی کا مسلک بیان کیا جا چکا ہے۔ یہ حدیث ان کے اسی مسلک کی دلیل ہے حنفیہ کی طرف سے اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یا تو یہ ضرورت پر یا پھر یہ کہ بیان جواز پر محمول ہے چناچہ اس کی پوری تفصیل اسی باب کی دوسری فصل میں حضرت ابن عباس کی روایت کی تشریح کے ضمن میں دیکھی جاسکتی ہے۔