hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1719

.

مشكاة المصابيح

1719
Mishkaat Shareef
ضعیف
عن أبي سعيد الخدري قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم النائحة والمستمعة . رواه أبو داود
حضرت ابوسعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے نوحہ کرنے والی عورت اور نوحہ سننے والی عورت دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ (ابو داؤد)

تشریح
نوحہ کرنے والی عورت سے مراد وہ عورت ہے جو میت کے عمدہ خصلتوں کو رو رو کر بیان کرے بعض حضرات فرماتے ہیں کہ میت پر آواز کے ساتھ یعنی چلا چلا کر رونے کو نوحہ کہتے ہیں نوحہ سننے والی عورت سے وہ عورت مراد ہے جو نوحہ کرنے والی عورت کے پاس بیٹھ کر قصدا اس کا نوحہ سنے اور اس کے نوحہ کو پسند کرے۔