hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1770

.

مشكاة المصابيح

1770
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن جرير بن عبد الله قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا أتاكم المصدق فليصدر عنكم وهو عنكم راض . رواه مسلم
حضرت جریر بن عبداللہ (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب (امام وقت کی طرف سے) زکوٰۃ وصول کرنے والا (کہ جسے اصطلاح شریعت میں ساعی اور عامل کہتے ہیں) آئے تو وہ زکوٰۃ وصول کر کے تمہارے پاس سے اس حال میں واپس جائے کہ وہ تم سے راضی و خوش ہو۔ (مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب امام وقت یا اسلامی اداروں کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے والے آئیں تو ان کے ساتھ عزت و احترام کا معاملہ کیا جائے اور انہیں پوری پوری زکوٰۃ ادا کی جائے تاکہ وہ راضی اور خوش ہو کر واپس لوٹیں۔