hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1922

.

مشكاة المصابيح

1922
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن مرثد بن عبد الله قال : حدثني بعض أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن ظل المؤمن يوم القيامة صدقته . رواه أحمد
حضرت مرثد بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعض صحابہ نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی کہ انہوں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا قیامت کے دن مومن کا سایہ اس کا صدقہ ہوگا۔ (احمد)

تشریح
جس طرح سائبان دھوپ کی گرمی اور تپش سے بچاتا ہے اسی طرح قیامت کے دن صدقہ نجات اور آرام و راحت کا سبب ہوگا یا یہ کہ قیامت کے دن صدقہ کو یا اس کے ثواب کو سائبان کی شکل دے کر صدقہ دینے والے کے سر پر تان دیا جائے گا تاکہ وہ اس دن کی گرمی سے بچ جائے۔