hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1924

.

مشكاة المصابيح

1924
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أبي أمامة قال : قال أبو ذر : يا نبي الله أرأيت الصدقة ماذا هي ؟ قال : أضعاف مضاعفة وعند الله المزيد . رواه أحمد
حضرت ابوامامہ (رض) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوذر (رض) نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مجھے بتائیے کہ صدقہ کا ثواب کتنا ہے آپ ﷺ نے فرمایا اس کا ثواب چند در چند (یعنی کئی گنا) ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ ہے۔ (احمد)

تشریح
احادیث سے چند در چند کی مقدار دس گنا سے سات سو گنا تک معلوم ہوتی ہے۔ بلکہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے اور اس کی رحمت خاص شامل حال ہو تو ثواب کی مقدار سات سو گناہ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے جیسا کہ خود باری تعالیٰ فرماتا ہے۔ واللہ یضاعف لمن یشاء۔ جس کے لئے اللہ چاہتا ہے اس کا ثواب لاتعداد بڑھاتا ہے۔