hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1934

.

مشكاة المصابيح

1934
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي ذر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا طبخت مرقة فأكثر ماءها وتعاهد جيرانك . رواه مسلم
حضرت ابوذر غفاری (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جب تم شوربا پکاؤ تو اس میں پانی زیادہ ڈالو اور اپنے ہمسایہ کا خیال رکھو۔ (مسلم)

تشریح
اس ارشاد گرامی کا منشاء یہ ہے کہ جب سالن پکاؤ تو اپنی لذت و خواہش ہی کو مقدم نہ رکھو بلکہ ہمسایہ اور پڑوسی کی ضرورت کا بھی خیال رکھو اور اس کی شکل یہ ہے کہ سالن میں پانی زیادہ ڈالو تاکہ شوربا زیادہ ہو اور تم اسے اپنے ہمسایہ میں ضرورت مند لوگوں کو بانٹ سکو۔