hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1943

.

مشكاة المصابيح

1943
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أفضل الصدقة أن تشبع كبدا جائعا . رواه البيهقي في شعب الإيمان
حضرت انس (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک بہترین صدقہ یہ بھی ہے کہ کسی جاندار کا جو بھوکا ہو پیٹ بھرا جائے۔ (بیہقی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ کوئی جاندار، خواہ مسلمان ہو، یا کافر اور خواہ جانور ہو اگر بھوکا ہے تو اس کو کھانا کھلانا ایک بہترین صدقہ ہے ہاں اس حکم سے موذی جانور مستثنی ہیں جن کو مار ڈالنے ہی کا حکم دیا گیا ہے یعنی سانپ وغیرہ کو کھلانا پلانا اچھا اور مناسب نہیں ہے۔