hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 1990

.

مشكاة المصابيح

1990
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : قال الله تعالى : أحب عبادي إلي أعجلهم فطرا . رواه الترمذي
حضرت ابوہریرہ (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندوں میں سب سے زیادہ پیارا وہ بندہ ہے جو وقت ہوجانے پر افطار میں جلدی کرے۔ (ترمذی)

تشریح
جلد افطار کرنے والے کو اللہ کی نظر میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہونے کی فضیلت اس لئے حاصل ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس عمل کے ذریعے نہ صرف یہ کہ سنت کی اتباع کرنا بلکہ اہل کتاب اور روافض کی مخالفت بھی کرتا ہے۔