hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2025

.

مشكاة المصابيح

2025
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن ثابت البناني قال : سئل أنس بن مالك : كنتم تكرهون الحجامة للصائم على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم ؟ قال : لا إلا من أجل الضعف . رواه البخاري
حضرت ثابت بنانی (رح) کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک (رض) سے پوچھا گیا کہ آپ لوگ نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں روزہ دار کے سینگی کو مکروہ سمجھتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں علاوہ خوف کی صورت کے۔ (بخاری)

تشریح
یعنی اس اعتبار سے سینگی کو مکروہ سمجھتے تھے کہ اس سے ضعف و ناتوانی لاحق ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے روزہ پر اثر پڑ سکتا ہے نہ کہ اس اعتبار سے کہ اس کی وجہ سے روزہ جاتا رہتا ہو۔