hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2071

.

مشكاة المصابيح

2071
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم : نهى عن صوم يوم عرفة بعرفة . رواه أبو داود
حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے عرفات میں عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ ( ابوداؤد )

تشریح
حج کرنے والا اگر عرفہ کے دن روزہ رکھے تو ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ضعف لاحق ہوجائے جس کی بناء پر عرفات میں دوسرے افعال وارکان میں نقصان وخلل واقع ہو اس لئے ایسے شخص کے لئے عرفہ کا روزہ رکھنے کی ممانعت فرمائی گئی لیکن یہ ممانعت تحریمی کے طور پر نہیں ہے بلکہ یہ نہی تنزیہی ہے۔