hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2376

.

مشكاة المصابيح

2376
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن معاوية قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا تنقطع الهجرة حتى ينقطع التوبة ولا تنقطع التوبة حتى تطلع الشمس من مغربها . رواه أحمد وأبو داود والدارمي
حضرت معاویہ (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہجرت (یعنی گناہوں سے توبہ کی طرف رجوع) موقوف نہیں ہوگی تاوقتیکہ توبہ موقوف نہ ہو اور توبہ اس وقت تک موقوف نہیں ہوگی جب تک کہ آفتاب مغرب کی طرف سے نہ نکلے۔ (ابوداؤد، احمد، ترمذی)

تشریح
جب تک توبہ موقوف نہیں ہوتی یعنی جب تک توبہ قبول ہوتی رہے گی ہر شخص گناہوں سے پاک ہوسکتا ہے اور جب توبہ موقوف ہوجائے گی تو کوئی شخص گناہوں سے پاک نہیں ہو سکے گا اور توبہ موقوف اسی وقت ہوگی جب کہ آفتاب مغرب کی سمت سے طلوع ہوگا۔ حاصل یہ کہ جب تک آفتاب مغرب کی سمت سے طلوع نہیں ہوتا اس وقت تک ہر شخص توبہ کر کے اپنے گناہوں سے پاک ہوسکتا ہے پھر اس کے بعد کسی کی توبہ کار گر ثابت نہیں ہوگی۔