hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2434

.

مشكاة المصابيح

2434
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن شداد بن أوس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما من مسلم يأخذ مضجعه بقراءة سورة من كتاب الله إلا وكل الله به ملكا فلا يقربه شيء يؤذيه حتى يهب متى هب . رواه الترمذي
حضرت شداد بن اوس (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو بھی مسلمان اپنی خوابگاہ میں آ کر یعنی سوتے وقت قرآن کریم کی کوئی سورت پڑھتا ہے تو اللہ اس کے ساتھ ایک فرشتہ متعین کردیتا ہے اور اس فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ ضرر پہنچانے والی کوئی بھی چیز اس کے پاس بھٹکتی بھی نہیں چاہئے وہ جب بھی (یعنی جلدی سے یا دیر) جاگے۔ (ترمذی)

تشریح
حضرت انس (رض) سے بطریق مرفوع روایت ہے کہ (آپ ﷺ نے فرمایا) جب تم اپنے بستر پر اپنا پہلو رکھو یعنی سونے لگو اور اس وقت سورت فاتحہ اور سورت قل ہو اللہ پڑھ لو تو (جب تک سوتے رہو گے، موت کے علاوہ ہر چیز سے حفاظت میں رہو گے۔