hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2492

.

مشكاة المصابيح

2492
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن عائشة قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : اللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل . رواه مسلم
حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے دعا (اللہم انی اعوذبک من شر ما عملت ومن شر مالم اعمل) ۔ اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس کام کی برائی سے جو میں نے کیا اور اس کام کی برائی سے جو میں نے نہیں کیا۔ (مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ میں نے جو برے کام کئے ہیں ان سے بھی پناہ مانگتا ہوں بایں معنی کہ ان کی وجہ سے عذاب میں مبتلا نہ ہوجاؤں اور وہ برے کام معاف فرما دئیے جائیں اور جو کام نہیں کئے ہیں ان سے بھی پناہ مانگتا ہوں بایں معنی کہ آئندہ ایسا کوئی کام نہ کرو جو تیری ناراضگی و خوشی کا باعث ہو یا یہ کہ برے کاموں کے ترک کو اپنا کمال نہ سمجھوں بلکہ اسے صرف تیرا فضل جانوں۔