hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2589

.

مشكاة المصابيح

2589
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم لبد رأسه بالغسل . رواه أبو داود
حضرت ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے سر کے بالوں کو ان چیزوں کے ذریعہ جمایا جن سے سر دھویا جاتا ہے۔ (ابوداؤد)

تشریح
آپ نے احرام کے وقت اپنے سر کے بالوں کو گوند یا خطمی وغیرہ سے جما لیا تھا تاکہ وہ گرد و غبار سے محفوظ رہیں، اسی کو تلبید کہتے ہیں۔ اس کے بارے میں پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے۔