hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2673

.

مشكاة المصابيح

2673
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : أهدى النبي صلى الله عليه و سلم مرة إلى البيت غنما فقلدها
ام المؤمنین حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ایک مرتبہ بکریوں کو بطور ہدی خانہ کعبہ کو بھیجا اور ان کے گلے میں ہار ڈالا۔ (بخاری و مسلم)

تشریح
علامہ طیبی کہتے ہیں کہ تمام علماء اس بات پر متفق ہیں کہ بکریوں میں اشعار یعنی ان کو زخمی کرنا مشروع نہیں ہے البتہ ان میں تقلید یعنی ان کے گلے میں ہار ڈالنا سنت ہے لیکن اس بارے میں حضرت امام مالک کا اختلافی قول ہے۔