hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2739

.

مشكاة المصابيح

2739
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أنس رضي الله عنه قال : احتجم رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو محرم على ظهر القدم من وجع كان به . رواه أبو داود والنسائي
حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے احرام کی حالت میں اپنے پیر کی پشت پر پچھنے لگوائے کیونکہ آپ ﷺ کے درد تھا۔ (ابوداؤد، نسائی)

تشریح
پیر کی پشت پر چونکہ بال نہیں ہوتے اور وہاں پچھنے لگوانے سے بال ٹوٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے اس حدیث میں کوئی اشکال نہیں ہے اور پھر یہ کہ آپ ﷺ نے ایک عذر یعنی درد کی وجہ سے یہ پچھنے لگوائے تھے۔