hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2769

.

مشكاة المصابيح

2769
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : كأني به أسود أفحج يقلعها حجرا حجرا . رواه البخاري
حضرت ابن عباس (رض) نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ گویا میں خانہ کعبہ کی تخریب کرنے والے کو دیکھ رہا ہوں، وہ ایک سیاہ رنگ کا اور پھڈا شخص ہوگا جو خانہ کعبہ کا ایک پتھر اکھاڑ ڈالے گا۔ (بخاری)

تشریح
افحج (پھڈا) اس شخص کو کہتے ہیں جس کے پنجے آپس میں ملے ہوں ہو اور ایڑیاں اور پنڈلیاں دور دور ہوں۔