hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2789

.

مشكاة المصابيح

2789
Mishkaat Shareef
صحیح
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : على أنقاب المدينة ملائكة لا يدخلها الطاعون ولا الدجال
حضرت ابوہریرہ (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مدینہ کے راستوں یا اس کے دروازوں پر بطور نگہبان فرشتے متعین ہیں، نہ تو مدینہ میں طاعون کی بیماری داخل ہوگی نہ دجال داخل ہوگا (بخاری ومسلم)

تشریح
طاعون وبا کے علاوہ ایک خاص بیماری کو بھی کہتے ہیں چناچہ یہاں حدیث میں اسی خاص بیماری کے بارے میں فرمایا کہ آنحضرت ﷺ کی دعا کی برکت سے یہ بیماری مدینہ میں داخل نہیں ہوگی، گویا یہ آنحضرت ﷺ کا ایک صریح معجزہ ہے۔ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے اپنی کتاب میں طاعون کا ترجمہ وباء ہی کیا ہے اور فرمایا ہے کہ مدینہ میں وباء کا داخل نہ ہونا یا تو دجال کے ظاہر ہونے کے وقت ہوگا یا یہ کہ اس کا تعلق ہر زمانہ سے ہے۔