hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2802

.

مشكاة المصابيح

2802
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : اللهم اجعل بالمدينة ضعفي ما جعلت بمكة من البركة
حضرت انس (رض) نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے (بطور دعا) فرمایا۔ اے اللہ ! مدینہ کو اس برکت سے دوگنی برکت عطا فرما جو تو نے مکہ کو عطا کی ہے۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
دعا کا مطلب یہ ہے کہ اے اللہ ! مکہ کی شان و شوکت کی نسبت مدینہ کو دوگنی شان و شوکت عطا فرما، یہ دعا مدینہ پر مکہ کی فضیلت کے منافی بایں اعتبار نہیں ہے کہ مکہ میں حسنات کی زیادتی اس کے افضل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ترجیح ہے۔