hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2895

.

مشكاة المصابيح

2895
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن جابر : قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن بيع ضراب الجمل وعن بيع الماء والأرض لتحرث . رواه مسلم
حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اونٹ کو جفتی کے لئے کرایہ پر دینے اور پانی و زمین کو کاشت کے لئے بیچنے سے منع فرمایا ہے (مسلم)

تشریح
زمین وپانی کو کاشت کے لئے بیچنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی زمین اور وہ پانی جو اس زمین سے متعلق ہو کسی شخص کو اس شرط کے ساتھ دے کہ یہ زمین پانی تو میرا ہے اور تخم اور محنت تمہاری ہے زمین کو جو تو بوؤ اس میں سے جو کچھ پیدا ہوگا اس کا اتنا حصہ مثلا تہائی یا چوتھائی میں لے لوں گا اس کو مخابرت کہتے ہیں۔ مخابرت کے بارے میں تفصیلی حکم حضرت جابر کی گذشتہ روایت نمبر 2 کی تشریح میں بیان کی جا چکا ہے