hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 29

.

مشكاة المصابيح

29
Mishkaat Shareef
ضعیف
وَعَنْ اَبِی ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ اَلْحُبُّ فِی اﷲِ وَ الْبُغْضُ فِی اﷲِ۔ (رواہ ابوداؤد)
اور حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (باطنی) اعمال میں سب سے افضل مرتبہ اس عمل کا ہے کہ اللہ ہی کے لئے (کسی سے) محبت ہو اور اللہ ہی کے لئے (کسی سے) بغض و عداوت رکھی جائے۔ (ابوداؤد)

تشریح
اگر بندہ کا احساس اتنا لطیف اور اس جذبہ اتنا پاکیزہ ہوجائے تو ظاہر ہے کہ قدم قدم پر یہی روشنی اس کی راہنمائی کرتی رہے گی جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ بری باتوں اور گناہوں سے بچتا رہے گا اور اچھی باتیں اور نیک کام کرتا رہے گا اسی لئے جذبہ کو بہترین عمل قرار دیا گیا ہے۔