hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 2995

.

مشكاة المصابيح

2995
Mishkaat Shareef
صحیح
عن سعيد بن حريث قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : من باع منكم دارا أو عقارا قمن أن لا يبارك له إلا أن يجعله في مثله . رواه ابن ماجه والدارمي
حضرت سعید بن حریث کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے جو شخص اپنا مکان یا زمین فروخت کرے تو مناسب یہ ہے کہ اس کی قیمت میں برکت نہ ہو الاّ یہ کہ وہ اس قیمت کو اس ہی جیسی جائیداد کی خریداری میں صرف کرے (ابن ماجہ دارمی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ غیرمنقولہ جائیداد مثلا مکانات اور زمین کو بلا ضرورت بیچنا اور اس سے حاصل ہونیوالی قیمت سے منقولہ اشیاء خریدنا غیرمستحب اور غیر مناسب ہے کیونکہ غیرمنقولہ جائیداد میں منافع بھی بہت ہیں اور اس کے اتلاف و نقصان کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں جیسے اسے کوئی چور چرا نہیں سکتا اور کوئی لٹیرا لوٹ کر نہیں جاسکتا بخلاف اشیاء منقولہ کے کہ ان کی چوری کا ہر وقت خوف رہتا ہے لہذا عقل و دانش کا تقاضہ یہی ہونا چاہئے کہ بلا ضرورت غیرمنقولہ جائیداد کو فروخت نہ کیا جائے اگر فروخت ہی کیا جائے تو اس کی قیمت کو دوسرے مکانات و زمین کی خریداری میں صرف کیا جائے۔