hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 3021

.

مشكاة المصابيح

3021
Mishkaat Shareef
صحیح
عن عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من عمر أرضا ليست لأحد فهو أحق . قال عروة : قضى به عمر في خلافته . رواه البخاري
حضرت عائشہ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی ایسی افتادہ و بنجر زمین کو آباد کرے جس کا کوئی مالک نہ ہو تو وہ آباد کرنیوالا شخص ہی اس زمین کا سب سے زیادہ حق دار ہے حضرت عروہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق نے اپنی خلافت کے دور میں اسی کے مطابق فیصلہ فرمایا تھا ( بخاری)

تشریح
حضرت عروہ کے یہ الفاظ کہ حضرت عمر نے اپنے زمانہ خلافت میں اسی کے مطابق فیصلہ فرمایا تھا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ حدیث منسوخ نہیں ہے۔